یقین ہے کہ نئے ملنے والے سگنل ملائیشین ائیرلائن کے بلیک باکس کے ہیں،آسٹریلوی وزیر اعظم

رتھ ()بدقسمت ملائیشین طیارے کی گمشدگی کے پینتیسویں روز ملبے کی تلاش میں مصروف امدادی ٹیموں کو بلیک باکس کے ممکنہ نئے سگنلز موصول ہوئے ہیں ، آسٹریلوی وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ نئے ملنے والے سگنلز یقینا لاپتہ طیارے کے ہی ہیں۔

دوسری جانب مغربی میڈیا پر بلیک باکس کے ملنے کی غیر مصدقہ اطلاعات بھی گردش میں ہیں۔جنوب بحر ہند میں بدقسمت ایم ایچ تھری سیون زیرو کی تلاش میں سرگرداں امدادی ٹیموں کو پانچویں بار ممکنہ بلیک باکس کے نئے سگنلز موصول ہوئے ہیں جن کے بارے میں حکام کا کہنا ہے کہ یہ سگنلز پہلے موصول ہونے والے سگنلز سے ملتے جلتے ہیں۔آسٹریلوی وزیر اعظم ٹونی ایبٹ کا کہنا ہے کہ انہیں یقین ہے کہ نئے ملنے والے سگنلز لاپتہ جہاز کے بلیک باکس کے ہی ہیں ادھر مغربی میڈیا میں بلیک باکس مل جانے کی غیر مصدقہ اطلاعات گردش میں ہیں۔پرتھ سے ایک ہزار چار سو پانچ میل دور جنوب مغرب میں متعدد ممالک کے پندرہ طیارے اور بحری جہاز تلاش کا کام جاری رکھے ہوئے ہیں۔

تبصرے بند ہیں.