یاہو نے امریکی حکومت کے لیے کروڑوں صارفین کا ڈیٹا خفیہ طور پر کھنگال ڈالا

کیلیفورنیا: ای میل سروس فراہم کرنے والی مشہور امریکی کمپنی یاہو نے 2015 میں امریکی حکومت کے کہنے پر اپنے کروڑوں صارفین کا ای میل ڈیٹا خفیہ طور پر کھنگالا۔

یاہو کی جانب سے اس خبر کے جواب میں صرف اتنا کہا گیا کہ وہ ’’قانون کی پابندی کرنے والی کمپنی‘‘ ہے لیکن مختلف ذرائع سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق یاہو نے امریکہ کی نیشنل سیکیوریٹی ایجنسی (این ایس اے) اور ایف بی آئی کےلئے پچھلے سال ایک خاص سافٹ ویئر بنایا تھا جو کسی بھی پیغام (ای میل) کے متن میں موجود مخصوص الفاظ شناخت کرکے متعلقہ پیغام کی نشاندہی کرسکتا ہے۔

تبصرے بند ہیں.