پاکستان اور ویسٹ انڈیز تیسرے ون ڈے میں آج مدمقابل ہوں گے

ابوظبی: پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان سیریز کا تیسرا اور آخری ون ڈے انٹرنیشنل بدھ کو ابوظبی میں کھیلا جائے گا، گرین شرٹس نے کمزور حریف کوآہنی شکنجے میں جکڑنے کی تیاری مکمل کرلی، پلیئرز ایک اور کلین سوئپ کیلیے پُرعزم ہیں، ٹوئنٹی20 کی کارکردگی ون ڈے میں بھی دہرانے کا سنہری موقع مل گیا۔

ان فارم ٹاپ آرڈر بیٹنگ ناتواں مہمان بولنگ کا ایک بار پھر امتحان لینے کیلیے تیار ہے، جسے شرجیل خان، بابر اعظم، شعیب ملک اور سرفراز احمد کی جارحیت کا توڑ کرنا ہوگا، محمد رضوان کی جگہ عمر اکمل کو آزمائے جانے کا امکان ہے، وطن واپس آنے والے محمدعامر کا خلا پُرکرنے کیلیے رومان رئیس مضبوط امیدوار ہیں۔

تبصرے بند ہیں.