لاہور: لاہور کے بتی چوک میں پی ٹی آئی رہنما یاسمین راشد اور پولیس کے درمیان گھمسان کا رن پڑا، یاسمین راشد کی پولیس کی رکاوٹیں اور حصار توڑنے کی فوٹیج منظر عام پر آ گئی۔پی ٹی آئی کے آزادی مارچ میں شرکت کیلئے حکومت کی تمام تر پابندیوں کے باوجود ڈاکٹر یاسمین راشد ہر صورت اسلام آباد پہنچنے کیلئے کمربستہ نظر آئیں۔ قافلہ بتی چوک پہنچا تو پولیس سے سامنا ہوا، دیکھتے ہی دیکھتے پولیس کی شیلنگ سے ہر طرف دھواں پھیل گیا مگر ڈاکٹر یاسمین راشد نے راستہ بنانے کی کوششیں جاری رکھیں۔ڈاکٹر یاسمین راشد، اُن کی خاتون ڈرائیور اور پولیس کے درمیان کھینچا تانی اور توں تکرار بھی ہوئی۔ کچھ نہ بنا تو رستہ بنانے کی کوشش کرنے والی ڈاکٹر یاسمین راشد کی گاڑی پر پولیس نے ہلہ بول دیا ، ونڈ سکرین ٹوٹ گئی۔ پولیس نے گاڑی پر شدید لاٹھی چارج کیا، کھینچا تانی کے دوران ڈاکٹر یاسمین راشد کا ہاتھ بھی زخمی ہو گیا مگر وہ پھر بھی پولیس کے سامنے ڈٹی رہیں۔
تبصرے بند ہیں.