یاسرپرایک اورپابندی؛ چاول اورروٹی نہیں کھا سکیں گے

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے لیگ اسپنر یاسر شاہ سے چاول اور روٹی چھڑوا دی، اسپن بولنگ کوچ مشتاق احمد کا کہنا ہے کہ دورئہ انگلینڈ کیلیے یاسر شاہ کا فٹ ہونا بہت ضروری ہے، لیگ اسپنر پابندی ختم ہونے کے بعد کرکٹ میں واپس آئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اسپنرزکی صلاحیتوں میں اضافہ کرنے اور فٹنس کو غیرمعمولی بنانے کیلیے پلیئرز کا تربیتی کیمپ لاہور میں جاری ہے، نیشنل کرکٹ اکیڈمی اور قذافی اسٹیڈیم میں لگائے جانے والے کیمپ میں12 اسپنرز یاسر شاہ، ظفر گوہر، ارسل شیخ، محمد اصغر، کرامت علی، عماد وسیم، محمد نواز، بلال آصف، شاداب خان، سلمان فیاض اور احمد شفیق شامل ہیں، گذشتہ روز بھی کھلاڑیوں نے شام کے سیشن میں فٹنس اور بولنگ کی بھرپور پریکٹس کی، اس موقع پر بولنگ کوچ مشتاق احمد نے کہا کہ سعید اجمل اور محمد حفیظ اچھے بولرز تھے، قومی ٹیم کواب دونوں کی خدمات حاصل نہیں ہیں۔

تبصرے بند ہیں.