ہیمبرگ ٹینس : ڈیوڈ فیرر اور فلپ کول شرائبر سیمی فائنل میں –

کوارٹر فائنل میں فیرر نے پیبلو اینڈوجر ،شرائبر نے لوکاس روسول کو سٹریٹ سیٹس میں شکست دی

ہیمبرگ (سپورٹس ڈیسک) ٹاپ سیڈ ڈیوڈ فیرر اور جرمنی کے فلپ کول شرائبر ہیمبرگ ٹینس ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے جرمنی کے شہر ہیمبرگ میں جاری اے ٹی پی ایونٹ کے سنگلز کوارٹر فائنل مرحلے میں دلچسپ مقابلے ہوئے۔ سپین کے سٹار کھلاڑی ڈیوڈ فیرر نے ہم وطن حریف پیبلو اینڈوجر کو سٹریٹ سیٹس میں شکست دی عالمی نمبر سات ڈیوڈ فیرر نے 66 منٹ کے یکطرفہ مقابلے کے بعد پابلو کو چھ صفر اور چھ دو سے آؤٹ کلاس کیا مینز کوارٹر فائنل کے ایک اور مقابلے میں میزبان ملک کے فلپ کول شرائبر نے جمہوریہ چیک کے لوکاس روسول کو مات دی سیمی فائنل میں فلپ کا مقابلہ ارجنٹائن کے لیونارڈومیئر سے ہو گا جو کوارٹر فائنل میں سربیا کے دوسان کو زیر کر چکے ہیں –

تبصرے بند ہیں.