ہیمبرگ ٹینس :رافیل نڈال نے فرنینڈو ورداسو کو شکست دے د

فرنینڈو نے پہلے سیٹ میں کامیابی اپنے نام کی لیکن رافیل نڈال نے شاندار کم بیک کرتے ہوئے اگلے دونوں سیٹ جیت کر فتح حاصل کی

فرانس ( ) ہیمبرگ ٹینس ٹورنامنٹ کے میچ میں ہسپانوی ٹینس سٹار رافیل نڈال نے ہم وطن فرنینڈو ورداسو کو شکست دیدی ۔ فرانس میں کھیلے گئے ٹینس ٹورنامنٹ میں سپین کے رافیل نڈال اور ہم وطن فرنینڈو ورداسو میں مقابلہ ہوا ۔ فرنینڈو ورداسو نے پہلے سیٹ میں عالمی نمبر 10 ٹینس پلیئر کیخلاف شاندار کامیابی حاصل کی لیکن رافیل نڈال نے زبردست کم بیک کرتے ہوئے اگلے 2 سیٹ لگاتار جیت کر میچ میں فتح سمیٹ لی ۔ ان کی جیت کا سکور تین چھ ، چھ ایک اور چھ ایک رہا ۔ فاتح پلیئر اگلے میچ میں آسٹریا کے اینڈریاس ہائیڈر کیخلاف میدان میں اتریں گے ۔

 

تبصرے بند ہیں.