سپیشل اولمپکس ، پاکستانی تیراک نے سونے کا تمغہ حاصل کر لیا

عاصم زر نے سو میٹر فری سٹائل میں کامیابی حاصل کی ، خواتین کے 50 میٹر فری سٹائل مقابلوں میں پاکستانی سوئمر اقصیٰ جنجوعہ نے چاندی کا تمغہ جیتا

لاس اینجلس ( ) لاس اینجلس میں جاری سپیشل اولمپکس میں پاکستانی تیراکوں نے اپنی صلاحیتوں کا سکہ منوا لیا ۔ خواتین کے سوئمنگ مقابلے میں اقصی جنجوعہ نے چاندی کا تمغہ جیت لیا ، جبکہ اس سے قبل مردوں کے سوئمنگ مقابلے میں عاصم زر نے سونے کا تمغہ جیتا ۔ لاس اینجلس اسپیشل اولمپکس میں شامل پاکستانی سپیشل ایتھلیٹس کا دستہ ملک کا نام روشن کرنے کیلئے خوب زور لگا رہا ہے ۔ ایونٹ میں ہونے والے خواتین کے 50 میٹر فری سٹائل سوئمنگ مقابلے میں قومی ایتھلیٹ نے بہترین پرفارمنس دکھاتے ہوئے سلور میڈل اپنے نام کیا جبکہ اس سے قبل مردوں کی 100 میٹر فری سٹائل سوئمنگ میں پاکستان کے عاصم زر نے سونے کا تمغہ جیت کر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ۔

 

تبصرے بند ہیں.