ہیلری کلنٹن نے اوبامہ سے اختلافات کی تردید کر دی

کتاب کی تقریب رونمائی کے دوران اپنے سابق باس کو گلے لگائوں گی :سابق امریکی وزیر خارجہ

واشنگٹن () سابق امریکی وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن نے صدر براک اوباما سے اختلافات کی تردید کر دی ۔ ریاست میسا چیوسٹس کے جزیرے مارتھاز وائن یارڈ میں اپنی کتاب ”ہارڈ چوائسز” کی دستخط کی تقریب کے دوران بات چیت کرتے سابق وزیر خارجہ نے کہا ہمارے درمیان دوستوں کی طرح اختلاف رائے ہوتا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ وہ کتاب کی رونمائی کی تقریب کے دوران اپنے سابق باس کو گلے لگائیں گی ۔ سابق وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن اور صدر براک اوباما کے درمیان خارجہ پالیسی پر اختلافات کی خبریں میڈیا میں گردش کرتی رہی ہیں، لیکن دونوں جانب سے ان کی تردید کی جاتی رہی ہے ۔ –

تبصرے بند ہیں.