پاکستان کا 68 واں یوم آزادی ملی جوش و جذبے کیساتھ منایا جارہا ہے

دن کا آغاز توپوں کی سلامی سے ہوا ،ملکی سالمیت کیلئے ہر قربانی دینے کے عزم کا اظہار

اسلام آباد ( ) قوم آج اڑسٹھ واں یوم آزادی ملی جوش و خروش اور ملکی سلامتی کیلئے تن من دھن قربان کرنے کے عزم کے ساتھ منارہی ہے، شہر شہر سبز ہلالی پرچموں کی بہار نے سماں باندھ رکھا ہے ۔ تقریبات کا سلسلہ بھی جاری ہے ۔ ملک بھر میں دن کا آغاز ملکی ترقی اور استحکام کیلئے خصوصی دعاؤں سے ہوا، اہل پاکستان اللہ کے حضور سر بسجود ہوکر ارض پاک کی سلامتی اور تحفظ کیلئے گڑگڑاتے رہے،وفاقی دارالحکومت میں اکتیس اور صوبائی دارالحکومتوں میں اکیس اکیس توپوں کی سلامی بھی دی گئی، جوانوں نے ملکی سرحدوں کی حفاظت کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہ کرنے کا عزم بھی دہرایا ۔ کراچی میں مزار قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب ہوئی ۔ پاک بحریہ کے دستے نے اپنے فرائض سنبھال لئے، نیول اکیڈمی کے کمانڈنٹ کموڈور نوید اشرف مہمان خصوصی تھے ۔ لاہور میں مزار اقبال پر پاک فوج کے دستے نے گارڈ زکے فرائض سنبھالے ۔ ملک کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں بھی دن کی مناسبت سے خصوصی تقریبات کا سلسلہ جاری ہے ۔ –

تبصرے بند ہیں.