ہیرو شیما پر بم گرائے جانے کی 70 ویں برسی کے موقع پرتقریب کا انعقاد –

جاپان کے شہر ہیرو شیما پر ایٹم بم گرائے جانے کی 70 ویں برسی کی تقریبات میں وزیر اعظم شنزو ایبے سمیت لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

 ٹوکیو: ) جاپان کے شہر ہیروشیما میں ایٹم بم گرائے جانے کی 70 ویں برسی کی تقریبات منعقد کی گئیں۔ تقریبات کا آغاز شہر میں صبح سوا آٹھ بجے گھنٹیاں بجا کر کیا گیا۔ جاپانی وزیر اعظم شنزو ایبے، امریکی سفیر کیرولائن کینیڈی اور غیر ملکی شخصیات سمیت لوگوں کی بڑی تعداد نے تقریب میں شرکت کی۔ انہوں نے پیس میموریل پارک میں مرنے والوں کی یاد میں خاموشی اختیار کی۔ چھ اگست انیس سو پینتالیس کو صبح سوا آٹھ بجے امریکی جہاز بی ٹویٹی نائن نے  لٹل بوائے  نامی ایٹم بم گرایا اور تیرہ مربع کلومیٹر علاقے میں چند سیکنڈوں میں ایک لاکھ چالیس ہزار انسان لقمہ اجل بن گئے اور شہر کھنڈر میں تبدیل ہو گیا۔ امریکا نے تین دن بعد نو اگست کو ناگاساکی پر دوسرا ایٹم بم گرایا جس میں ستر ہزار سے زائد لوگ ہلاک ہوئے۔ پندرہ اگست کو جاپان نے ہتھیار ڈال دیئے اور یوں دوسری عالمی جنگ کا خاتمہ ہوا۔

 

تبصرے بند ہیں.