نواز شریف فضل الرحمان کے کندھے پر رکھ کر بندوق نہ چلائیں :عمران خان

پی ٹی آئی اراکین کو ڈی سیٹ کرنے کے معاملے پر وزیر اعظم خود فیصلہ کریں :چیئرمین پی ٹی آئی کا جلسے سے خطاب

پتوکی () تحریک انصاف کےچیئرمین عمران خان کہتے ہیں پی ٹی آئی کے اراکین کو ڈی سیٹ کرنے کے معاملے پر نواز شریف خود فیصلہ کریں ، مولانا فضل الرحمان کے کندھے پر رکھ کر بندوق نہ چلائیں ۔ پتوکی میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان تحریک انصاف کو ڈی سیٹ کرنے کے معاملے پر پھر خوب بولے ، ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین سے حکومتی رابطوں پر بھی کڑی تنقید کی ۔ پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ اسمبلیوں میں رکھنا ہے یا نہیں وزیر اعظم خود فیصلہ کریں ، مولانا فضل الرحمان کے کندھے پر رکھ کر بندوق نہ چلائیں ۔ کسانوں کے حقوق کی تحریک کا اعلان کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ تبدیلی کی جدوجہد جاری رہے گی ، کوئی طاقت نیا پاکستان بننے سے نہیں روک سکتی ۔

 

تبصرے بند ہیں.