کوئٹہ، سیٹلائٹ ٹائون میں دھماکہ ، ایک شخص جاں بحق ، نو زخمی

دھماکہ گاڑی میں نصب ٹائم ڈیوایس کے ذریعے کیا گیا ، زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا

کوئٹہ :کوئٹہ میں پرانی سبزی منڈی کے قریب دھماکے سے ایک شہری جاں بحق اور 9 افراد زخمی ہو گئے ، سول ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ۔ دہشت گردوں نے ایک بار پھر کوئٹہ کو دہشت گردی کا نشانہ بنایا ہے ۔ سیٹلائٹ ٹاؤن میں سرکی روڈ پر ہونے والے زور دار دھماکے کی آواز دو کلومیٹر دور تک سنی گئی ۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکا خیز مواد ایک گاڑی میں نصب کیا گیا تھا ۔ دھماکے سے دو گاڑیوں کو شدید نقصان پہنچا جبکہ قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے ۔ پولیس اور سیکورٹی اہلکاروں نے دھماکے کی جگہ پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا ۔ دھماکے کی اطلاع ملتے ہی سول ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ، امدادی ٹیموں نے زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا ، بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے ۔

تبصرے بند ہیں.