ہوسکتا ہے الیکشن کے بعد عمران خان اہلیہ کے ساتھ باہر چلے جائیں: منظور وسان

کراچی: پیپلزپارٹی کے رہنما منظور وسان کا کہنا ہےکہ ہوسکتا ہے الیکشن کے بعد عمران خان اہلیہ کے ساتھ باہر چلے جائیں۔سندھ ہائیکورٹ میں میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے منظور وسان نے کہا کہ یہ اہم اور خطرناک دن ہیں، آج سے عمران خان کی پوزیشن کم ہوتی جائے گی، ضمنی الیکشن میں عمران خان ہارے گا اور نواز لیگ والے اکثریت سے جیتیں گے۔انہوں نے کہا کہ الیکشن 2023 میں اہم شخصیات عمران خان کو چھوڑ کر دوسری پارٹیوں میں چلی جائیں گے، عمران خان کے کچھ لوگ کرپشن کے الزام میں گرفتار ہوں گے، کرپشن کے جن الزامات میں دوسروں کو پھنسایا جاتا تھا اب حقیقت سامنے آئے گی۔پی پی رہنما کا کہنا تھا کہ میں اس نیب کی ترمیم کی حمایت نہیں کرتا اور نا ہی میرا کیس اس ترمیم کے ساتھ ہے، تھوڑی دیر بعد ترمیم ہوتی، ہم بھی اثاثہ جات کے کیس بناتے، یہ جواب دیتے تو خوشی ہوتی۔منظور وسان نے کہا کہ ہوسکتا ہے کہ الیکشن کے بعد خود عمران خان بیگم کے ساتھ باہر چلے جائیں۔

تبصرے بند ہیں.