ہنڈرڈ انڈیکس 32 پوائنٹ اضافے سے 26373 پر بند

کراچی اسٹاک مارکیٹ میں ریکارڈ بننے کا سلسلہ جاری ہے، ہنڈرڈ انڈیکس بلند ترین سطح پر بند ہوا۔

کراچی: () کاروبار کے آغاز میں تیزی رہی اور ایک موقع پر انڈیکس پہلی مرتبہ ساڑھے چھبیس ہزار پوائنٹس کی حد بھی عبور کر گیا تاہم پرافٹ ٹیکنگ کے باعث یہ سطح برقرار نہ رہ سکی۔ نجکاری کی منظوری کے بعد پی آئی اے کے شیئرز میں تیزی رہی۔ اختتام پر کے ایس ای ہنڈرڈ انڈیکس بتیس پوائنٹ اضافے سے چھبیس ہزار تین سو تہتر پر بند ہوا۔ مجموعی طور پر بیالیس کروڑ پینتالیس لاکھ شیئرز کا کاروبار ہوا۔

تبصرے بند ہیں.