کراچی اسٹاک مارکیٹ میں ریکارڈ بننے کا سلسلہ جاری ہے۔ ہنڈٖرڈ انڈیکس پہلی مرتبہ چھبیس ہزار تین سو پوائنٹس سے اوپر بند ہوا۔
کراچی: () اسٹاک مارکیٹ میں مسلسل چھٹے روز تیزی رہی۔ آغاز میں مندی دیکھی گئی۔ سیمنٹ ، پی آئی اے اور پاور سیکٹر میں نمایاں سرگرمی رہی۔ کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای ہنڈرڈ انڈیکس اکاسی پوائنٹ اضافے سے چھبیس ہزار تین سو اکتالیس پر بند ہوا۔ مجموعی طور پر چونتیس کروڑ چار لاکھ شیئرز کا کاروبار ہوا۔
تبصرے بند ہیں.