ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں اسکاٹ لینڈ سے شکست پر بہت مایوسی ہوئی ہے، ہم کبھی کرکٹ کی قوت تھے اور یہی ہماری پہچان تھی۔
انہوں نے کہا کہ انفرادی طور پر میں جو کچھ بھی ہوں مجھے فخر ہے کہ میں ویسٹ انڈین ہوں، مجھے اپنی کرکٹ پر فخر ہے، مجھے اس پر فخر ہے جو ہم نے ماضی میں حاصل کیا۔
ویوین رچرڈز کا کہنا تھا کہ میں ابھی بھی ناامید نہیں ہوں، مجھے یقین ہے کہ ویسٹ انڈیز ٹیم اچھا کھیلے گی، حتمی بات کرنے سے قبل ابھی انتظار کرنا چاہیے، ویسٹ انڈیز کی ٹیم اگر سپر 12 میں نہ پہنچی تو میں اپنا حتمی فیصلہ دوں گا۔
سابق ویسٹ انڈین کپتان ان دنوں لاہور میں ہیں وہ پاکستان جونئیر لیگ کی ٹیم گوادر شارکس کے مینٹور ہیں۔
تبصرے بند ہیں.