سکھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا آزمائش کے ماحول میں کسی سیاسی پارٹی پر تنقید نہیں کروں گا، فضائی معائنے سے دیکھا کہ کہیں بھی راستہ نہیں، ہر طرف پانی ہی پانی ہے، حکومت کا بھی فرض ہے کہ جو طیارے امدادی سامان لیکر آرہے ہیں وہ عوام تک پہنچائیں۔
ان کا کہنا تھا تمام سماجی تنظیموں کو خدمات پیش کرنے پرخراج تحسین پیش کرتا ہوں، سڑکوں کی مکمل تعمیر میں وقت لگےگا لیکن حکومتوں کو کہوں گا کہ امداد متاثرین تک پہنچتے ہوئے نظر ضرور آنی چاہیے۔
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ حکومت کوشش میں ہے کہ کس طرح مہنگائی پر کنٹرول کریں، سیلاب کی تباہ کاریوں کے باعث بھی مشکلات درپیش ہیں۔
ایک سوال کے جواب میں مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا ادارے آئین کے مطابق فیصلے کریں گے، عمران خان پر فرد جرم عائد ہونے والی ہے اس لیے وہ سیاسی شہید بننےکی کوشش کر رہے ہیں۔
ملکی معاشی صورت حال پر گفتگو کرتے ہوئے سربراہ جے یو آئی ف کا کہنا تھا ہم نے ملک کی معیشت کو معاہدےکرکے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے حوالےکر دیا، جس پارٹی نے ایسا کیا وہ آج کہتی ہے ہم ملک کو آزاد کرائیں گے۔
تبصرے بند ہیں.