لاہور (شوبزڈیسک ) پاکستان فلم انڈسٹری کے سینئر ہدایتکار و رائٹر سید نور نے کہا ہے کہ ہمیشہ اپنی فلموں کے ذریعے پاکستان کی ثقافت کو اجاگر کرنے کی کوشش کرتا ہوں ، فلم ’’ باجرے دی راکھی ‘‘ پر بھی بے پناہ محنت کی ہے اور مجھے خدا کی ذات پر یقین ہے کہ مجھے اس کا پھل ملے گا اور اس سے ہماری انڈسٹری بھی تقویت حاصل کرے گی ۔ انہوں نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ فلمسازی کو فروغ دینے کے لئے ایک مشترکہ پلیٹ فارم بنانا چاہیے جس کے تحت فلمساز فلموں میں سرمایہ کاری کر سکیں ۔ اس طرح کے اقدام سے مثبت نتائج سامنے آئیں گے اور پاکستان میں فلمیں بننے کی رفتار میں تیزی سے اضافہ ہو گا جس سے روائتی فلمسازوں کے ساتھ نئے فلمساز اور اداکار بھی سرمایہ کاری کریں گے ۔ سید نور نے کہا کہ میں ہر وقت فلم انڈسٹری کی ترقی کے لئے دعا گو رہتا ہوں اور عملی اقدامات کے ذریعے اس میں اپنا حصہ بھی ڈالتا ہوں۔
تبصرے بند ہیں.