بیٹر شان مسعود نے کہا کہ ہمارے پاس اب ایک واضح آئیڈیا ہے کہ آسٹریلیا میں ٹرافی جیتنے کے لیے ہمیں کیا کرنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا پہنچنے سے قبل ہم نے ایک ماہ سے کم وقت میں 12 میں سے 7 ٹی ٹوئنٹی میچز جیتے ہیں، نیوزی لینڈ میں ہمیں آسٹریلیا سے ملتی جلتی کنڈیشنز میں کھیلنے کا موقع ملا۔
"Spending time together is an important aspect of the game"@shani_official reflects on featuring in his first-ever World Cup and shares the wanderings of the ‘breakfast club’ in New Zealand ✍️
More details ➡️ https://t.co/UNvtFafPXb#WeHaveWeWill | #T20WorldCup pic.twitter.com/V9XlupAM12
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) October 17, 2022
انہوں نے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھارت کے خلاف پہلے میچ سے قبل دو وارم اپ میچز ہیں، ہم ایک گروپ کی شکل میں انگلینڈ کے خلاف سیریز سے ایک ساتھ ہیں، نیوزی لینڈ میں تین ملکی سیریز سے ہمیں ورلڈکپ کے لیے آئیڈیل تیاری کا موقع ملا۔
’بابر اعظم کھانا کھانے کے لیے باہر جانا چاہتے ہیں‘
انہوں نے کہا کہ ہمارے کپتان بابر اعظم کھانا کھانے کے لیے باہر جانا چاہتے ہیں، میری ذمے داری تھی کہ میں نئی نئی جگہیں تلاش کروں، ساتھ وقت گزارنے سے فائدہ ہوتا ہے، یہ گیم کا ایک حصہ ہے۔
قومی کرکٹر کا کہنا تھا کہ ورلڈکپ میں نتیجے اور مومنٹم کی بڑی اہمیت ہے، ہماری گفتگو کا محور یہی ہوتا ہے کہ ہم نے اپنی کارکردگی کو کیسے بہتر کرنا ہے، فائنل میں نیوزی لینڈ کو ہرانے کے باوجود ہم نے بہتری کے لیے مل بیٹھ کر بات کی۔
’میں اس وقت اپنی کارکردگی سے مطمئن نہیں ہوں: شان مسعود
شان مسعود کا کہنا تھا کہ ہر کرکٹر کی طرح میری بھی خواہش ہے کہ میں اس قابل ہوں کہ ٹیم کی جیت میں حصہ ڈالوں، میں اس وقت اپنی کارکردگی سے مطمئن نہیں ہوں، مجھے امپیکٹ قائم کرنا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ بابر اعظم اور محمد رضوان بیٹنگ لائن کی ریڑھ کی ہڈی ہیں، ساری بیٹنگ ان کے گرد گھومتی ہے، ہماری بولنگ لائن اپ نے اپنی اہمیت کو اور زیادہ بڑھایا ہے، شاہین شاہ آفریدی کی غیر موجودگی میں حارث رؤف نے جگہ پُر کرنے کی کوشش کی۔
’آخری 5 اوورز میں ہمارے بولرز اچھی بولنگ کر رہے ہیں‘
انہوں نے کہا کہ سب سے بڑھ کر یہ چیز ہے کہ آخری 5 اوورز میں ہمارے بولرز اچھی بولنگ کر رہے ہیں، ہمارا اب تک سفر اچھا رہا ہے، ہم سیلاب سے متاثرہ اپنے بہن بھائیوں کے چہروں پر مسکراہٹ لانا چاہتے ہیں۔
تبصرے بند ہیں.