ہماری گھڑی وقت بتاتی ہے، عمران خان کی گھڑی نے انکی اوقات بتا دی: مریم اورنگزیب

وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے عمران خان کو بہروپیا قرار دیتے ہوئے انہیں سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عمران خان کے خطاب سے یقین ہوگیا کہ انہیں کوئی گولی نہیں لگی، انہیں اقتدار جانے کا غم لگا ہے اور عمران کا لانگ مارچ ورک فرام ہوم میں تبدیل ہو چکا ہے۔توشہ خانہ کی گھڑی کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر کا کہنا تھا ہماری گھڑی ہمیں وقت بتاتی ہے لیکن عمران خان کی گھڑی نے ان کی اوقات بتا دی ہے۔مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ جب حرم شریف کے عکس والی گھڑی کو کوڑیوں کے دام فروخت کیا، اپنی حکومت میں اپنی ضد، انا اور مرضی کی ایف آئی آر نہیں ہوتی تو حکومت ختم کر دیں۔

تبصرے بند ہیں.