ہماری صفوں میں انتشار پیدا کرنے کی کوشش ناکام ہو گئی : شاہ محمود

تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ لاہور اور گوجرانوالہ میں حکومت نے ہماری صفوں میں انتشار پیدا کرنے کی کوشش کی لیکن اپنے مقصد میں کامیاب نہ ہو سکی۔

اسلام آباد () اسلام آباد میں لانگ مارچ سے خطاب میں کہا کہ ہم نے چودہ اگست کو اسلام آباد کی طرف مارچ شروع کیا تھا اور اب سولہ اگست ہو گئی ہے۔ لاہور سے نکلے تو لگتا تھا پورا لاہور مال روڈ پر جشن منانے آ گیا ہے۔ میں نے اپنی تیس سالہ سیاست میں عوام کی ایسی محبت نہیں دیکھی۔ جب ہم گوجرانوالہ پہنچے تو شرفا کا قافلہ سمجھ کر ہم پر قاتلانہ حملہ کروایا گیا۔ اس میں ن لیگ کے کارکن بھی تھے۔ گلو بٹ لاہور کا تھا ، گوجرانوالہ کا پومی بٹ نکلا ہے۔ ان کا خیال تھا کہ ہماری صفوں میں انتشار پیدا ہو جائے گا ، لوگ بکھر جائیں گے اور لانگ مارچ ناکام ہو جائے گا مگر وہ ناکام ٹھہرے۔ عمران خان اللہ کے بھروسے پر چلتے رہے ، اور ہم آج دو روز جاگ کر آپ کے سامنے کھڑے ہیں۔ نون لیگ پنجاب میں خون کی ہولی کھیل کر خون لیگ بن گئی ہے۔ ن لیگ کے وزرا کہتے ہیں کہ تحریک انصاف والے نازک مزاج ہیں ، یہ بھوک پیاس اور گرمی برداشت نہیں کر سکیں گے۔ آو دیکھو ان کے چہرے اس وقت بھی کھل رہے ہیں۔ یہاں حوصلے بلند ہیں وہاں حوصلے پست ہو گئے ہیں۔ آج رات کے اندھیرے میں بات کی کل دن کی روشنی میں بات ہو گی، اور ان سے نجات حاصل کریں گے۔ –

تبصرے بند ہیں.