ہمارا وزیر اعظم عمران خان ہے نواز کا دور ختم ہو گیا : جاوید ہاش

پاکستان تحریک انصاف ک صدر جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ یہ دس لاکھ لوگ کہہ رہے ہیں کہ نواز شریف اور شہباز شریف جائیں تا کہ غنڈہ گردی اور لوٹ کھسوٹ ختم ہو۔ ہمارا وزیر اعظم عمران خان ہو گا ہم کسی اور کا اس عہدے کے لئے نام نہیں سننا چاہتے۔

اسلام آباد) اسلام آباد میں آزادی مارچ کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں نے لوگوں کا اتنا بڑا ہجوم نہیں دیکھا جو اتنی بارش میں بھی بیٹھے ہیں۔ بیس کروڑ لوگ آج عمران خان کو وزیر اعظم دیکھنا چاہتے ہیں۔ عمران خان چالیس گھنٹوں سے مسلسل جاگ رہے ہیں۔ یاد رکھو کہ میری دھرتی کا وزیر اعظم کوئی لٹیرا نہیں ہو سکتا۔ یہ فیصلے کرنے کے موقع ہیں۔ قوم کی تقدیر ہم نے خود بدلنی ہے۔ اس ملک کو عزت اور روزگار دینا ہے اور یہ عمران خان ہی دے گا۔ ہماری جنگ اصولوں کی جنگ ہے۔ ہمارے آئین کا محافظ عمران ہو گا۔ ترقی ، خوشحالی ، نوجوانوں کی امید کا محافظ عمران خان ہو گا۔ ہم کارکنوں کی آواز دبانے والوں کی زبان کھینچ لیں گے۔ –

تبصرے بند ہیں.