طاہر القادری، عمران خان کے مطالبات غیر آئینی ، عوام نے انہیں مسترد کر دیا، شہباز شری

لاہور()وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے عمران خان اور طاہر القادری کے مطالبات کو غیر آئینی قرار دے دیا ، کہتے ہیں عوام نے احتجاجی سیاست کرنے والوں کو مسترد کر دیا۔

لاہور سے جاری بیان میں شہباز شریف کا کہنا تھا کہ سونامی مارچ کی طرح تحریک انصاف کا دھرنا بھی ناکامی سے دوچار ہوگا ۔ بے وقت کے مارچ اور نام نہاد انقلاب سے ملک میں معاشی سرگرمیاں متاثر ہو رہی ہیں ۔ منتخب وزیر اعظم سے استعفے کا مطالبہ بھی غیر آئینی اور غیر جمہوری ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ عوام نے مسلم لیگ ن کو مینڈیٹ دیا ہے ۔ سیاست میں مسائل کا حل افہام و تفہیم اور مذاکرات سے تلاش کیا جاتا ہے۔

تبصرے بند ہیں.