ہر پاکستانی 81 ہزار روپے کا مقروض ہے،آئی ایم ایف

اسلام آ باد: حکومتی قرضوں کے باعث ہر پاکستانی شہری 81 ہزار روپے کا مقروض ہے۔ جبکہ 1999ء میں نواز شریف کے دور حکومت کے خاتمے کے وقت ہر پاکستانی 21ہزار روپے کا مقروض تھا۔ بدھ کو آئی ایم ایف کی ایک رپورٹ کے مطابق پاکستان میں اس وقت ملکی قرضوں کے باعث ہر شہری 81ہزار روپے کا مقروض ہے جبکہ 1999ء میں نواز شریف حکومت کے خاتمے کے وقت ہر پاکستانی 21ہزار روپے کا مقروض تھا ۔14سال کے دوران ہر شہری پر قرض کو بوجھ 60ہزار روپے بڑھ گیا ۔ 1999ء میں ملکی آبادی ساڑھے 13کروڑ تھی جبکہ 2013ء میں ملکی آبادی 18کروڑ تک پہنچ گئی ہے ۔ آئی ایم ایف کے مطابق 1999ء میں حکومت پر قرضے 2ہزار 800 ارب روپے تھے جبکہ یہی قرضے 2013میں 14ہزار 898 ارب روپے تک پہنچ گئے ہیں۔

تبصرے بند ہیں.