ہر نئی فلم میں نیا کردار نبھانا چاہتی ہوں، امریتا راؤ
ممبئی: بالی وڈ اداکارہ امریتا راؤ نے کہا ہے کہ ہر نئی فلم میں نیا کردار نبھانا چاہتی ہوں۔ انھوں نے کہا کہ رواں سال متعدد نئی فلموں میں کام کررہی ہوں اور دو نئی فلمیں آئندہ برس ریلیز کی جائیں گی۔ امریتا راؤ کا کہنا ہے کہ میرے لیے 2013 کا آغاز ہی بہت اچھا رہا ہے ۔نئی فلمیں مکمل ہوکر سینما گھروں کی زینت بنی ہیں۔ اداکارہ نے بتایا کہ اپنے کام پر بھرپور توجہ دیتی ہوں اور جسم کو بھی ٹھیک رکھنے کے لیے ورزش بھی کی ہے۔ خود کو فٹ رکھتی ہوں، اب نئے کرداروں کے انتخا ب کے حوالے سے بھی کوئی مشکل نہیں رہتی۔31 سالہ بالی وڈ اداکارہ نے کہا کہ میں نئی فلموں کے ساتھ نئے سال کے دوران اپنے مداحوں کے درمیان رہوں گی۔ اس کے بعد بھی کام کرتی رہوں گی۔ اپنی عمدہ پرفارمنس سے فلمی کردار کو یادگار بنانے کی کوشش کروں گی ۔مداحوں کی جانب سے حوصلہ افزائی ہوئی ہے جس پر ان کی ممنون ہوں۔
تبصرے بند ہیں.