ہریتھک روشن نے کنگنا کو فلم سے آؤٹ کردیا

ممبئی: بالی ووڈ میں اپنے کردار میں حقیقت کا رنگ بھرنے کے حوالے سے مشہور اداکارہ کنگنا رناوت کو ایکشن ہیرو ہریتھک روشن سے سرد جنگ مہنگی پڑ گئی ہے جس کے بعد انہیں فلم سے ہاتھ دھونے پڑگئے ہیں۔

بالی ووڈ اداکار ہریتھک روشن اور کنگنا رناوت کے درمیان معاشقے کی خبریں طویل عرصہ زبان زد عام رہی ہیں جس پر دونوں اداکاروں  نے خاموشی اختیار کرکھی تھی جب کہ گزشتہ دنوں ایک تقریب میں اداکارہ کی جانب سے ہریتھک روشن کو سابقہ محبوب قرار دیئے جانے کے بعد دونوں کے درمیان لفظی گولہ باری کا سلسلہ شروع ہوگیا تھا تاہم اب اداکارہ کنگنا کو ایکشن ہیرو سے پنگا لینا مہنگا پڑ گیا ہے۔

تبصرے بند ہیں.