ہاکی؛ پاکستان کو آسٹریلیا کیخلاف مسلسل دوسری شکست

لاہور: 

آسٹریلیا کیخلاف مسلسل دوسری شکست سے پاکستان کی تیاریوں کا پول کھل گیا، کوکابوراز نے چار میچز کی سیریز میں 2-0 کی ناقابل شکست برتری حاصل کرلی۔

ورلڈ کپ کوالیفائنگ راؤنڈ کی تیاریوں میں مصروف پاکستان ہاکی ٹیم کی کارکردگی کا پول کھل گیا، آسٹریلیا نے 4 ٹیسٹ میچز کی سیریز پر مشتمل دوسرے میچ میں بھی گرین شرٹس کو زیر کر کے 2-0 کی برتری حاصل کر لی۔ یاد رہے کہ پہلے ٹیسٹ میچ میں کوکابوراز نے گرین شرٹس کو ایک کے مقابلے میں 6گول سے زیر کیا تھا۔

ڈارون کے مرارا ہاکی اسٹیڈیم میں آسٹریلوی ٹیم نے گزشتہ روز بھی گرین سائیڈ کو تمام شعبوں میں آؤٹ کلاس کیے رکھا اور وقفے وقفے سے گول کرنے کا سلسلہ جاری رکھا۔ کھیل کے ابتدائی33 منٹ میں کوکابوراز3 بار گیند کو گول پوسٹ کے اندر پھینک چکے تھے۔ میچ کے دوران پاکستانی ٹیم کو بھی گول کرنے کے متعدد مواقع میسر آئے لیکن فارورڈز ان  سے فائدہ نہ اٹھا سکے۔

تبصرے بند ہیں.