محمد عرفان پر ایک سال کی پابندی عائد کردی گئی

لاہور: 

اسپاٹ فکسنگ کیس میں معطل کرکٹر محمد عرفان پر ایک سال کی پابندی اور 10 لاکھ روپے جرمانہ عائد کردیا گیا ہے۔

لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران پاکستان کرکٹ بورڈ کی قانونی ٹیم کا کہنا تھا کہ محمد عرفان کو ایک سال کے لیے نااہل قرار دیا گیا ہے جس میں سے وہ 6 ماہ کے لیے کرکٹ سے معطل رہیں گے۔ اگر اس دوران محمد عرفان ضابطہ اخلاق کی پابندی کریں اور 10 لاکھ روپے جرمانہ ادا کرنے سمیت پی سی بی کے اینٹی کرپشن لیکچر کا حصہ بنیں گے تو ان کی بقیہ 6 ماہ کی پابندی ختم ہوسکتی ہے۔ اس کے علاوہ پابندی کے دوران وہ ہر قسم کی کرکٹ سے دور رہیں گے اور ان کا سینٹرل کنٹریکٹ بھی معطل رہے گا۔

تبصرے بند ہیں.