Latest National, International, Sports & Business News

ہانیہ عامر کو برطانیہ کی پارلیمنٹ میں ’ریکوگنیشن ایوارڈ‘ سے نوازا گیا

پاکستانی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کی چمکتی ستارہ ہانیہ عامر نے ایک بار پھر پاکستان کا نام روشن کیا ہے۔ اس بار ان کی غیر معمولی صلاحیتوں کا اعتراف کسی اور نے نہیں بلکہ برطانوی پارلیمنٹ نے کیا ہے۔ہانیہ عامر کو برطانیہ کی پارلیمنٹ میں ’ریکوگنیشن ایوارڈ‘ سے نوازا گیا، جو ان کی شاندار فنی خدمات اور پاکستانی ثقافت کو عالمی سطح پر متعارف کرانے کے لیے دیا گیا۔انسٹاگرام پر سب سے زیادہ فالوورز رکھنے والی پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر نے ایک اور بڑا کارنامہ انجام دیا ہے۔ برطانوی پارلیمنٹ میں منعقدہ تقریب میں ہانیہ کو یہ اعزاز دیتے ہوئے پارلیمنٹ کے اراکین نے ان کی محنت اور کامیابیوں کو سراہا۔تقریب کے دوران ہانیہ کے چہرے پر نظر آنے والی خوشی اور جذبات دیدنی تھے۔ ایک ویڈیو میں جب ان کےلیے تعریفی کلمات بولے جارہے تھے، تو ہانیہ نے مسکراتے ہوئے کہا، ’’میں نے اپنی زندگی میں اتنی تعریفیں کبھی نہیں سنیں۔ میری صرف یہی خواہش ہے کہ میں پاکستان کا نام روشن کرتی رہوں اور اپنے مداحوں کو انٹرٹین کرتی رہوں۔‘‘ہانیہ نے یہ ایوارڈ اپنے وطن پاکستان اور اس کے عوام کے نام کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ اعزاز درحقیقت ان کی ٹیم اور لاکھوں مداحوں کا ہے، جن کے بغیر یہ کامیابی ممکن نہ ہوتی۔اس تقریب میں شریک مختلف عالمی شخصیات نے بھی ہانیہ کی فنی خدمات اور پاکستانی ثقافت کو عالمی سطح پر متعارف کرانے کے لیے ان کی تعریف کی۔ یہ ایوارڈ ہانیہ عامر کی کامیابیوں کا ایک اور سنگ میل ہے، جس نے انہیں عالمی سطح پر مزید شہرت بخشی ہے۔ہانیہ کی اس کامیابی پر سوشل میڈیا پر ان کے مداحوں نے جوش و خروش کا مظاہرہ کرتے ہوئے ان کےلیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

تبصرے بند ہیں.