ہاشم ڈوگر نے وزارت داخلہ چھوڑنے کی وجہ بتادی

ہاشم ڈوگر نے منگل کے روز وزارت داخلہ کے منصب سے استعفیٰ دیا

ایک بیان میں ہاشم ڈوگر نے کہا عمران خان چاہتے تھے کہ عمر سرفراز چیمہ کو وزارت داخلہ دی جائے ، عمران خان کاحکم سر آنکھوں پر ، میں نے وزارت داخلہ چھوڑ دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان ٹیم کیپٹن ہیں اور کبھی بھی بیٹنگ اور فیلڈنگ آرڈر چینج کرسکتے ہیں، مجھے ذطور پہ ان کے ہر فیصلے پر اعتماد ہے، دائیں بائیں کے تجزیے کرکے وقت برباد نہ کریں۔

واضح رہے کہ ہاشم  ڈوگر نے منگل کے روز وزارت داخلہ کے منصب سے استعفیٰ دیا اور ان کی جگہ سابق گورنر پنجاب سرفراز چیمہ کو مشیر  داخلہ لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

تبصرے بند ہیں.