ہائی کورٹ کا شوگر ملز ایسوسی ایشن کیس میں کاشتکاروں کی درخوراست پر فریقین کو نوٹس

عدالت عالیہ نے19 جون کو باقی درخواستوں کے ساتھ کیس مقرر کرنے کا حکم دیدیا

اسلام آباد (این این آئی) اسلام آباد ہائی کورٹ نے شوگر ملز ایسوسی ایشن کیس میں کاشتکاروں کی درخوراست پر فریقین کو نوٹس جار ی کرتے ہوئے 19 جون کو باقی درخواستوں کے ساتھ کیس مقرر کرنے کا حکم دیدیا ہے ۔ بدھ کو چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس اطہر من اللہ نے درخواست دائر کی۔صفدر شاہین ایڈووکیٹ گنے کے کاشتکاروں کی طرف سے عدالت میں پیش ہوئے ۔

شوگر ملز ایسوسی ایشن کے کیس میں رحیم یار خان کے گنے کے کاشتکاروں کے فریق بننے کی درخواست پر سماعت کے دور ان اسلام آباد ہائیکورٹ نے کاشتکاروں کی درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری کردیا ۔ عدالت نے انیس جون کو باقی درخواستوں کے ساتھ کیس مقرر کرنے کا حکم دیا ۔ درخواست گزار نے کہاکہ گنے کے کاشتکاروں کا شوگر ملز ایسوسی ایشن کے کیس سے براہ راست تعلق ہے، عدالت نے گیارہ جون کو شوگر انکوائری رپورٹ پر کارروائی سے روکنے کا حکم جاری کیا۔ درخواست گزار نے استدعا کی کہ عدالت اس کیس میں کاشتکاروں کا موقف بھی سنے۔ وکیل نے استدعا کی کہ انصاف کے تقاضے پورے کرنے کے لئے کاشتکاروں کا موقف بھی سنا جائے۔ بعد ازاں کیس کی سماعت انیس جون تک ملتوی کر دی گئی ۔

تبصرے بند ہیں.