گیس کی قلت بڑھنے سے فیکٹریوں کاماِئع گیس پر انحصار بڑھ گیا

لاہور…….رواں موسم سرما میں گیس کی قلت بڑھنے کے باعث فیکٹریوں کاماِئع گیس پر انحصار بڑھ گیا ، جس سےایل پی جی کی درآمد میں 100فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔چیئرمین ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن عبدالہادی خان کاکہناہے کہ گیس کی قلت کے علاوہ ایل پی جی کی مقامی قیمتیں گھٹنے اور ایران سے اس کی اسمگلنگ میں کمی کے باعث مائع گیس کی مقامی طلب بڑھ گئی ہے ۔ ہادی خان کےمطابق گزشتہ سال 15 ستمبر تا 27 نومبر ساڑھے آٹھ ہزار ٹن ایل پی جی درآمد کی گئی تھی جبکہ رواں سال اسی عرصے میں 19 ہزار ٹن ایل پی جی امپورٹ ہوئی ۔ماہرین کا کہنا ہے کہ مقامی سستے ذرائع کو استعمال کرکے توانائی بحران پر قابو پایا جائے تاکہ درآمدی بلو ں پر خرچ ہونے والے قیمتی زر مبادلہ کی بچت ممکن ہو سکے ۔

تبصرے بند ہیں.