اسلام آباد : ملک میں گیس کی طلب کو پورا کرنے کے لئے آئندہ ماہ 4 ایل این جی کارگو درآمد کرنے کا منصوبہ تیار کرلیا گیا۔گیس کی بڑھتی ہوئی ڈمانڈ سے پریشان حکومت اور پاکستان ایل این جی لمیٹڈ نے ضرورت کو پورا کرنے کی خاطر فوری طور پر 4 این جی کارگو درآمد کرنے کے لئے عالمی نامور کمپنیوں نے بولیاں طلب کرلی ہیں، دلچسپی رکھنے والی کمپنیاں 23 جون تک اپنی بولیاں جمع کراسکتی ہیں۔پاکستان ایل این جی لمیٹڈ کمپنی کے جاری اعلامیے کے مطابق پہلا ایل این جی کارگو 3 سے 4 جولائی کو درآمد کیا جائے گا۔دوسرا ایل این جی کارگو 8 سے 9 جولائی، ایل این جی کا تیسرا کارگو 25 اور 26 جولائی اور چوتھا ایل این جی کارگو 30 سے 31 جولائی کو درامدات کرنے کا منصوبہ ہے۔
تبصرے بند ہیں.