گیارہ سالہ بچہ قتل‘آنکھیں نوچ ڈالیں‘کلہاڑی سے لاش کے ٹکڑے

سرگودھا:11 سالہ لڑکے کو قتل کرنے کے ہولناک واقعے میں سفاک قاتلوں نے اس کی آنکھیں نوچنے کے بعد کلہاڑی کے وار سے ٹکڑے کر ڈالے۔27 چک میں 11 سالہ محمد فیاض کو کلہاڑی کے وار کر کے قتل کر دیا گیا جبکہ اس کی نعش ٹکڑے ٹکڑے کر کے کھیتوں میں پھینک دی گئی۔ اہل علاقہ میں خوف و ہراس کی لہر، لواحقین نے رکاوٹیں کھڑی کرکے سرگودھا اجنالہ روڈ بلاک کر دی۔آر پی او نے نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او سے رپورٹ طلب کر لی جبکہ پولیس نے مقتولہ کے والد کی نشاندہی پر تین ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں جلد ملزمان کا سراغ لگالیا جائے گا۔

تبصرے بند ہیں.