بینظیرقتل کے سارے ثبوت آصف زرداری کی طرف جاتے ہیں، پرویزمشرف

دبئی: 

سابق صدر پرویز مشرف نے کہا ہے کہ بےنظیر بھٹو کوگاڑی سے باہر نکلنے کو کس نے کہا،بی بی کا پوسٹ مارٹم کس نے نہیں ہونے دیا جب کہ خالد شہنشاہ کوکس نے قتل کرایا یہ سب ثبوت ایک ہی طرف جاتےہیں اور وہ ہیں آصف زرداری۔

میڈیا کو جاری کیے گئے ویڈیو بیان میں پرویز مشرف نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی قیادت صرف الزامات لگارہی ہے کہ بے نظیر کو قتل انہوں نے کرایایہ صرف باتیں کررہے ہیں ان کے پاس کوئی ثبوت نہیں اگر شواہد ہیں تو سامنے لائیں۔ سابق صدر نے کہا کہ بے نظیر بھٹو کو حکومت نے سو فیصد سیکورٹی دی جب کہ رحمان ملک بے نظیر کے سیکورٹی انچارج تھے جو واقعہ ہونے کے بعد وہاں سے فرار ہوگئے۔

تبصرے بند ہیں.