گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے وزیراعلیٰ پرویز الٰہی کو ڈی نوٹیفائی کردیا، پرویز اٰلٰہی نئے قائد ایوان کے چنائو تک عہدے پر کام کریں گے۔گورنر پنجاپ بلیغ الرحمان نےوزیر اعلٰی پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کو ڈی نوٹیفائی کیا جس کا نوٹیفیکشن جاری کردیا گیا ہے،نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ یقین ہے وزیراعلٰی کو اراکین اسمبلی کی اکثریت کا اعتماد حاصل نہیں، اس نوٹی فکیشن کےبعد پنجاب کابینہ ختم ہوگئی ہے۔نوٹی فکیشن کے مطابق پرویزالٰہی نئے قائد ایوان کے انتخاب تک عہدے پر کام جاری رکھیں گے۔
تبصرے بند ہیں.