گورنر پنجاب نے عثمان بزدار کے استعفے کی منظوری پر اعتراض اُٹھادیا

لاہور:گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے استعفے کی منظوری پر اعتراض کیا۔گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو خط لکھ کر عثمان بزدار کا استعفیٰ منظور کرلیا۔خط میں عمر سرفراز چیمہ نے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب سے استفسار کیا کہ عثمان بزدار کا استعفیٰ منظور کرنے کی قانونی حیثیت کیا ہے۔گورنر پنجاب نے عثمان بزدار کے استعفے کی منظوری پر اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ کیا استعفیٰ منظور کرنے میں کوئی آئینی خلاف ورزی ہوئی؟عمر سرفراز چیمہ نے سابق گورنر چوہدری سرور کی جانب سے عثمان بزدار کا استعفیٰ منظور کرنے پر اعتراض کیا ہے۔

تبصرے بند ہیں.