انٹر بینک فاریکس مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر ایک سو ایک روپے پینتیس پیسے پر آگیا
اسلام آباد ( ) گورنر اسٹیٹ بنک کی کمرشل بنکوں کے نمائندوں سے ہونے والی ملاقات کے نتائج آنا شروع ہوگئے ۔ انٹر بنک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران آج پھر ڈالر ایک روپیہ سستا ہوا ۔ انٹر بنک فاریکس مارکیٹ میں کاروبار کے دوران روپے کے مقابلے میں ڈالر ایک سو ایک روپے پینتیس پیسے پر آگیا ۔ ایک روز قبل بھی ڈالر تراسی پیسے سستا ہوا تھا ۔ اس سے قبل سترہ روز کے دوران ڈالر چار روپے بتیس پیسے مہنگا ہوا تھا ۔ گورنر اسٹیٹ بنک کی دو روز قبل کمرشل بنکوں کے نمائندوں سے ملاقات ہوئی تھی ۔ –
تبصرے بند ہیں.