لاہور: پنجاب حکومت نے سپیکر پنجاب اسمبلی کے اختیارات محدود کر دیئے، گورنر نے آرڈیننس جاری کر دیا ہے۔ذرائع کے مطابق صوبائی اسمبلی کو محکمہ قانون کے ماتحت کر دیا گیا ہے، صوبائی اسمبلی کے اختیارات محدود کرنے کیلئے محکمہ قانون نے سمری تیار کی تھی۔ صوبائی اسمبلی کے رولز آف بزنس مین آرڈینس کے ذریعے ترامیم کی گئی ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت نے سپیکر کے اختیارات ان کے روئیے کے باعث محدود کئے۔صوبائی وزیر عطا تارڑ نے کہا کہ سپیکر پنجاب اسمبلی کو لامحدود اختیارات حاصل تھے، اب اجلاس کو ڈی نوٹیفائی اور نوٹیفائی کرنا سیکرٹری اسمبلی کے اختیار میں نہیں، اجلاس بلانے کا نوٹیفکیشن سیکرٹری قانون جاری کریں گے۔
تبصرے بند ہیں.