سڈنی: سابق بھارتی کپتان سنیل گواسکر بھی بابراعظم کے مستقبل میں وزیراعظم بننے کی پیشگوئی کرنے لگے۔آسٹریلیا میں جاری ٹی20 ورلڈ کپ میں پاکستانی مہم کی بہت سے چیزوں میں 30 برس قبل کینگرو سرزمین پر ورلڈ کپ جیتنے والی عمران خان الیون کے ساتھ مماثلت سامنے آرہی ہے۔اسی لیے سوشل میڈیا پر شائقین عمران خان کی طرح مستقبل میں بابراعظم کے پاکستان کا وزیراعظم بننے کی باتیں کررہے ہیں، اب ان کو سنیل گواسکر نے بھی جوائن کرلیا۔ایک ٹی وی پروگرام کے دوران انھوں نے مذاقاً کہا کہ اگر پاکستان ورلڈ کپ جیتا تو 2048 میں بابراعظم ملک کے وزیراعظم بن جائیں گے، ان کی اس بات پر پینل میں شامل شین واٹسن اور مائیکل ایتھرٹن نے زوردار قہقہہ لگایا۔
تبصرے بند ہیں.