گلوکار عالم لوہار کی 34ویں برسی آج منائی جائے گی

لاہور: معروف فوک گلوکارعالم لوہارمرحوم کی 34ویں برسی آج منائی جائے گی۔ اس موقع پران کے صاحبزادے معروف گلوکار عارف لوہارنے اپنی رہائشگاہ پرقرآن اور فاتح خوانی کا اہتمام کیا ہے جس میں فنون لطیفہ سے وابستہ لوگ شریک ہونگے۔ عارف لوہار نے بتایا کہ ہمیشہ کی طرح اس بار بھی اپنے والد کی برسی کے موقع پرقران خوانی اور فاتح خوانی ہوگی۔ ویسے توان کے دنیا کے بیشتر ممالک میں چاہنے والوں نے رابطہ کیا ہے اور وہ والد کی طویل فنی خدمات کو شاندارالفاظ میں خراج عقیدت پیش کررہے ہیں۔ میرے نزدیک ہماری فیملی کے لیے اس سے بڑا کوئی اعزاز نہیں ہوسکتا۔ان کی وفات کو34 برس مکمل ہوگئے ہیں مگران کے چاہنے والوں کی تعدادمیں کمی کی بجائے اضافہ ہی ہورہا ہے۔ اس کا کریڈٹ میں میڈیا کو دینا چاہوں گا جو ہمارے عظیم فنکاروں کے حوالے سے ایسی شاندار رپورٹس پیش کرتے ہیں جوان کو اور ان کے فن کو کبھی مرنے نہیں دیتیں۔ میرے والد نے فوک گائیکی میں اپنی منفرد آوازا ور انداز کی بدولت بہت شہرت حاصل کی۔ یہی وجہ ہے کہ ان چاہنے والے آج بھی ان کو یاد کرتے ہیں اورمیں جب بھی کسی پروگرام میں پرفارمنس کے لیے جاتاہوں تو مجھے سب سے زیادہ فرمائش ان کے گائے گیتوں کی ہوتی ہے۔ واضح رہے کہ عالم لوہار 1979ء کو حادثہ میں وفات پاگئے تھے ان کو جی ٹی روڈ، لالہ موسیٰ کے قبرستان میں سپردخاک کیا گیا تھا۔

تبصرے بند ہیں.