لاہور (شوبزڈیسک) کربلا والوں کی یاد میں گلوکارہ شاہدہ منی کے گھر مجلس عزا کا اہتمام کیا گیا جس میں مقررین نے مصائب کربلا بیان کئے۔محرم الحرام میں فنکار برادری بھی کربلا والوں کی یاد منانے میں مصروف ہے، جوہر ٹاؤن میں گلوکارہ شاہدہ منی کی رہائش گا ہ پر مجلس عزا برپا ہوئی جس میں نوحہ خواں علی شفقت اور علی عباس سمیت معروف نوحہ خوانوں نے سوز و سلام پیش کیا۔ہدایت کار پرویز کلیم اور ذاکر غیور حسین نقوی نیمصائب کربلا بیان کیے۔ مجلس کے اختتام پر شبیہ علم بھی برآمد ہوئی۔ گلوکار چاند خان نے بھی نوحہ خوانی کی۔ اس موقع پر کورونا وائرس سے محفوظ رہنے کے لیے ایس او پیز کو مدنظر رکھا گیا تھا۔
تبصرے بند ہیں.