جمعرات 22 ستمبر کو کھیلے گئے میچ میں پاکستانی ٹیم نے انگلینڈ کی جانب سے دیا گیا 200 رنز کا ہدف بغیر کسی وکٹ کے نقصان کے پورا کیا تھا، قومی ٹیم کی اس شاندار پرفارمنس کو رضوان کی بیٹیوں نے بھی اسٹیڈیم میں بیٹھ کر دیکھا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے ویڈیو بھی جاری کی گئی جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
رضوان کی بیٹیاں میچ ختم ہونے کے بعد دوڑ لگاتے ہوئے ان کے پاس آتی ہیں اور لپٹ جاتی ہیں جب کہ رضوان بھی دونوں کو خوب پیار کرتے ہیں۔
بعدازاں کپتان بابر اعظم کی بھی ننھی کلیوں سے چھیڑ چھاڑ دیکھی جا سکتی ہے۔
دوسری جانب میچ کے بعد ہونے والی تقریب میں جب بابر کو ‘مین آف دی میچ’ کا ایوارڈ دیا گیا تو فاسٹ بولر شاہنواز دھانی بھی محمد رضوان کی بیٹیوں سے گفتگو میں مصروف تھے۔
سوشل میڈیا پر ان ویڈیوز کو خوب پذیرائی مل رہی ہے جبکہ صارفین کی جانب سے کرکٹرز کے اس انداز کو بھی خوب پسند کیا جا رہا ہے۔
تبصرے بند ہیں.