گال ٹیسٹ کا تیسرا روز، کمار سنگا کارا اور جے وردھنے کی ذمہ دارانہ بیٹنگ

گال ٹیسٹ کے تیسرے روز سری لنکا کی پر اعتماد بیٹنگ جاری ہے، میزبان ٹیم کی دوسری وکٹ 144 رنز پر گر گئی جب سلوا محمد طلحہ کی گیند پر کیچ آئوٹ ہوئے۔

سری لنکا کی جانب سے ماہیلا جے وردھنے اور کمار سنگا کارا وکٹ پر موجود ہیں۔کمار سنگاکارا اور جے وردھنے کی محتاط اور ذمہ دارانہ بیٹنگ کا سلسلہ جاری ہے ۔ اس سے قبل پاکستانی ٹیم پہلی اننگز میں 451 رنز پر آؤٹ ہوئی تھی ۔ یونس خان 177 رنز کی شاندار اننگز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہے جبکہ اسد شفیق ، سرفراز احمد اور عبدالرحمان نے نصف سنچریاں سکور کیں تھیں۔ –

تبصرے بند ہیں.