گال ٹیسٹ: سری لنکا نے تین وکٹوں کے نقصان پر 178 رنز بنا لئ

گال ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن سری لنکا نے پاکستان کے خلاف پہلی اننگز میں تین وکٹوں کے نقصان پر 178 رنز بنا لئے ہیں۔

گال: ( گال کرکٹ سٹیڈیم میں دوسرے روز بھی علی الصبح خوب بادل برسے لیکن جلد بارش تھمنے کے بعد سٹیڈیم میں چمکتا سورج اپنی آب و تاب دکھانے لگا جس کے بعد شاہینوں نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ آئی لینڈرز نے دیموتھ کرونارتنے اور کوشل سلوا کی اوپننگ جوڑی سے اننگز کا آغاز کیا۔ میزبان ٹیم کو 30 رنز کے مجموعی سکور پر پہلی وکٹ کا نقصان اٹھانا پڑا۔ دیموتھ کرونارتنے 21 رنز کا اضافہ کرکے وہاب ریاض کی گیند پر سرفراز احمد کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ کمار سنگاکارا نے 2 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے ٹیسٹ کیرئیر کی 52 ویں نصف سنچری بنانے میں کامیاب ہوئے۔ سری لنکن لنکن بلے باز تھرمینے بھی زیادہ دیر کریز پر نہ ٹھہر سکے۔ وہ ٹوٹل میں 8 رنز کا اضافہ کرکے محمد حفیظ کا شکار بنے۔ دن کے اختتام پر کوشل سلوا ٹیسٹ کیرئیر کی آٹھویں نصف سنچری سکور کرکے 80 رنز کے ساتھ کیریز پر موجود ہیں۔ کپتان اینجلو میتھیوز 10 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ ہیں۔  –

تبصرے بند ہیں.