انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کو چوتھا ون ڈے ہرا دیا، سیریز دو، دو سے برا

یوزی لینڈ اور میزبان ٹیم انگلینڈ کے درمیان کھیلے گئے چوتھے ون ڈے میچ میں گوروں نے 7 وکٹوں سے کامیابی حاصل کرکے 5 میچوں کی سیریز کو دو، دو سے برابر کر دیا۔

نوٹنگھم: ( ٹرینٹ بریج سٹیڈیم میں کھیلے گئے چوتھے ون ڈے میں کیویز نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور حریف ٹیم کیخلاف مقررہ پچاس اوورز میں 349 رنز کا پہاڑ کھڑا کر دیا۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے کین ولیمسن نے 90 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ جواب میں گوروں کی ٹیم نے کیویز کے باؤلرز کو تگنی کا ناچ نچاتے ہوئے 350 رنز کا ہدف 3 وکٹوں کے نقصان پر 44 اوورز میں حاصل کر لیا۔ انگلش کپتان آئن مورگن 113 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ اس جیت کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان 5 پانچوں کی سیریز دو، دو سے برابر ہو گئی ہے۔

تبصرے بند ہیں.