گال ٹیسٹ: تیسرے دن کا کھیل ختم، نواز کی 5 وکٹیں، سری لنکا کو 333 رنز کی برتری

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان گال انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھلے جارہے میچ میں تیسرے روز کا کھیل ختم ہوگیا۔پاکستان کی طرف سے محمد نوازاور یاسر شاہ کی تباہ کن بولنگ نے سری لنکا کے بیٹرز کو باآسانی کھیلنے نہیں دیا، یاسر شاہ نے 3 جب کہ محمد نواز نے 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔فاسٹ بولر حسن علی نے اب تک ایک وکٹ حاصل کی، انہوں نے مہیش تھکشانا کو 11 رنز پر پویلین واپس بھیجا۔تیسرے دن کے اختتام پر سری لنکا نے دوسری اننگز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 329رنز بنائے ہیں جب کہ دنیش چندی مل 86 اور پراباتھ جے سوریہ 4 رنز بناکر کریز پرموجود ہیں۔سری لنکا کو پاکستان کے خلاف 333 رنز کی مجموعی برتری حاصل ہے۔

تبصرے بند ہیں.