گال ٹیسٹ میں پاکستان نے سری لنکاکوشکست دےدی،پاکستان نے 342 رنزکاریکارڈہدف حاصل کیا ، عبداللہ شفیق کی گال ٹیسٹ میں شاندارکارکردگی ‘ناممکن کوممکن کردکھایا‘سری لنکا کیخلاف 160رنزکی شانداراننگزکھیلی
پانچواں روز
گال ٹیسٹ میچ کے آخری روز کھانے کے وقفے تک قومی ٹیم کے اوپنر عبداللہ شفیق154 رنز بناکر کریز پر موجود ہیں جبکہ محمد رضوان 40 اور سلمان علی آغا 12، حسن علی 5 رنز بناکر آو¿ٹ ہوئے۔ پاکستان کو میچ جیتنے کے لیے محض 12 رنز درکار ہیں جبکہ 4 وکٹیں باقی ہیں۔سری لنکا کی جانب سے پربت جے سوریا نے 4 جبکہ رمیش مینڈس نے ایک وکٹ حاصل کی ہے۔اس سے قبل سری لنکا نے چوتھے روز اننگز کا آغاز کیا تو محض 8 رنز کے اضافے کے بعد پربت جے سوریا کو نسیم شاہ نے بولڈ کردیا، یوں سری لنکا کی دوسری اننگز 337 رنز پر ختم ہوگئی، لنکن ٹائیگرز کی جانب سے دنیش چندیمل نے ناقابلِ شکست 94 رنز بنائے۔پاکستان کی جانب سے اوپنر عبداللہ شفیق 105 رنز بناکر ناٹ آو¿ٹ ہیں جبکہ محمد رضوان 7 رنز بناکر کریز پر موجود ہیں، اوپنر امام الحق 35 رنز بناکر نمایاں رہے، اظہر علی دوسری اننگز میں بھی بڑا اسکور کرنے میں ناکام رہے محض 6 رنز بناکر پویلین لوٹے جبکہ کپتان بابراعظم نے 55 رنز اسکور کیے۔لنکن ٹائیگرز کی جانب سے پربت جے سوریا نے 2 جبکہ رمیش مینڈس اور دھننجایا ڈی سلوا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔پاکستان کو سری لنکا کے خلاف گال ٹیسٹ میچ جیتنے کے لیے مزید 120 رنز درکار ہیں جبکہ 7 وکٹیں باقی ہیں۔
تیسرا روز
پاکستان اور سری لنکا کے درمیان گال میں جاری ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز کھیل ختم ہونے پر سری لنکا نے 9 وکٹوں پر 329 رنز بنالیے جس کے نتیجے میں اسے 333 رنز کی مجموعی برتری حاصل ہوگئی۔سری لنکا نے ایک وکٹ کے نقصان پر 37 رنز سے کھیل کا آغاز کیا۔ اوشادا فرنینڈو 64 رنز بنا کر آو¿ٹ ہوگئے۔ کسن راجیتھا صرف 7 اور اینجلو میتھیوز 9 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ کوشل مینڈس نے 76، دھنن جایا 2، نیروشن 12 رنز، رمیش مینڈس 19 رنز اور مہیش تھیکشنا نے 11 رنز اسکور کیے۔ چندی مل نے 86 رنز کی شان دار اننگ کھیلی اور وہ ناٹ آو¿ٹ رہے۔محمد نواز نے 5، یاسر شاہ نے 3 اور حسن علی نے ایک وکٹ حاصل کی۔
سری لنکا کی پہلی اننگز
میزبان ٹیم نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور پہلی اننگز میں ٹیم 222 رنز پر ڈھیر ہوئی، جواب میں پاکستانی ٹیم 218 رنز بناکر پویلین لوٹ گئی۔پہلی اننگز میں دنیش چندیمل نے 76 اور لوئر آرڈر میں مہیش تھیکشنا 38 رنز کی مزاحمتی اننگز کھیلی۔ لنکن کپتان ڈیمتھ کرونارتنے 1 رن کے مہمان ثابت ہوئے جبکہ انکے علاوہ دیگر کھلاڑیوں میں اوشادا فرنینڈو 35، کوشل مینڈس 21، اینجلو میتھیوز صفر، دھننجایا ڈی سلوا 14 اور نروشن ڈکویلا 4، رمیش مینڈس 11 اور پربت جے سوریا 3 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے 4، یاسر شاہ اور حسن علی نے 2،2 جبکہ نسیم شاہ اور محمد نواز نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
پاکستان کی پہلی اننگز
پاکستان کی جانب سے پہلی اننگز میں اوپنر امام الحق 2 اور عبداللہ شفیق 13 رنز بنا کر پویلین لوٹے، تجربہ کار بلےباز اظہر علی کوئی خاطرخواہ کارکردگی نہ دیکھا سکے محض 41 گیندوں پر 3 رنز بناکر آو¿ٹ ہوئے جبکہ محمد رضوان 19، سلمان علی آغا اور محمد نواز 5، 5، یاسر شاہ 18، حسن علی 17 جبکہ شاہین شاہ آفریدی صفر پر آو¿ٹ ہوئے۔ کپتان بابراعظم نے 11 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 119 رنز کی اننگز کھیل کر ٹیم کو مشکلات کے بھنور سے نکالا جبکہ نسیم شاہ نے انکا بھرپور ساتھ دیا۔سری لنکا کی جانب سے پربت جے سوریا 5، رمیش مینڈس اور مہیش تھیکشنا نے 2،2 جبکہ کسن راجیتھا ایک وکٹ حاصل کی۔
دوسرا روز
دوسرے روز کے آخری سیشن میں سری لنکن اوپنرز نے جارحانہ کھیل پیش کرتے ہوئے ایک وکٹ کے نقصان پر پاکستان پر 37 رنز کی برتری حاصل کرلی، لنکن کپتان ڈیمتھ کرونارتنے 16 رنز بناکر آو¿ٹ ہوئے جبکہ اوشادا فرنینڈو 17 رنز کے ساتھ کریز پر موجود تھے۔
تبصرے بند ہیں.