کراچی : صنعت کاروں کا کہنا ہے کہ کراچی الیکٹرک سپلائی کمپنی معاہدے کے تحت متبادل ایندھن کا استعمال فوری شروع کرے، معاہدے کی خلاف ورزی پر سپریم کورٹ سے رجوع کیا جائے گا۔سائیٹ ایسویشن میں ہنگامی اجلاس سے خطاب میں ایسوسی ایشن کے چیئرمین ڈاکٹر ارشد وہرہ نے کہا کہ کے ای ایس سی، گیس فراہمی میں کمی کو جواز بنا کر صنعتوں میں بارہ گھنٹے لوڈ شیڈنگ کررہی ہے۔ جس کے باعث صنعتی پیداوار صرف دس سے بارہ فیصد تک محدود ہو کر رہ گئی، انھوں نے کہا کہ کے ای ایس سی حکومت سے کئے گئے معاہدے کے تحت گیس سپلائی میں کمی کی صورت میں متبادل ایندھن کا استعمال کرے۔ فوری اقدامات نہ ہوئے تو سپریم کورٹ سے رجوع کیا جائے گا۔چیئرمین سائیٹ کا کہنا تھا کہ اگر بجلی کی لوڈ شیڈنگ میں کمی نہ ہوئی تو تمام صنعتی زونز سے مشاورت کے بعد ایک، دو یا تین روز تک علامتی ہڑتال کی جائے گی۔
تبصرے بند ہیں.